16 August 2020 - 09:53
News ID: 443464
فونت
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج ایران کے طلباء نے بھی تہران میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء نے دارالحکومت تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں اسرائیل کی دشمنانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے عالمی سامراج کے خطرناک اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

ایرانی طلباء نے احتجاجی مظاہرے میں تل ابیب کے ساتھ ابو ظہبی کے معاہدے کو شیطانی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے یہ معاہدہ کرکے عالم اسلام میں اپنی رسوائی کا سامان فراہم کیا ہے۔

اس احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ایک بیانیہ بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت متحدہ امریکہ اور اسرائیل ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬