سوشل میڈیا پر ملت تشیع اور عزاداری کیخلاف مسلسل پروپیگنڈہ ناقابل برداشت
علامہ عبدالخالق اسدی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے عقائد میں اختلاف آج کے نہیں، چودہ سو سالوں سے ہیں، جو عناصر ان اختلافات کو ہوا دے کر تصادم میں بدلنا چاہتے ہیں، انکی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، تمام حالات پر ہماری گہری نظر ہے۔
پنجاب میں اوچھے ہتھکنڈوں سے مذہبی آزادیوں کو مجروح کیا جا رہا ہے
حجت الاسلام قاضی سید نیاز حسین نقوی :
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حیرت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عزاداری کو چند شرپسند عناصر کو خوش کرنے کیلئے مشکل بنایا جا رہا ہے ۔
دنیا کے موجودہ حالات تمام مذاھبی رہنماؤں کو اتحاد کی دعوت فکر دے رہے ہیں
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی :
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے انٹرفیتھ ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کے آن لائن اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کے موجودہ حالات تمام مذاھبی رہنماؤں کو اتحاد کی دعوت فکر دے رہے ہیں ۔
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امام عالی مقام کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے اتحاد کا مرکز ہے
حجت الاسلام علامہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی کے لئے صیہونی و نصرانی طاقتیں اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ میدان میں موجود ہیں ۔
دشمن نے دو ٹیمیں بنائیں، ایک شیعہ کے نام سے، ایک سنی کے نام سے
حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی :
جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے کہا کہ جو کھلم کھلا علی اللہ کہتے ہیں اور کہتے ہیں کائنات اللہ نے نہیں بنائی بلکہ اللہ کو بھی اہلبیت نے بنایا ہے، یہ لوگ مشرک ہیں، جن کو شیعوں کے عقائد خراب کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور سنیوں کے مقدسات کی توہین کا ٹارگٹ دیا گیا ہے تاکہ سنی مشتعل ہوں اور وہ ردعمل دکھائیں۔
عزاداری سید الشھداء ہماری پہچان ہے
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری پر ھم سب کچھ قربان کر سکتے ھیں مگر رکنے نہیں دیں گے کہا: عزاداری سید الشھداء ہماری پہچان ہے ۔
شیعہ مخالف قوتوں کی خوشنودی کیلئے بیلنس پالیسی ہرگز قبول نہیں
علامہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے، عوام کی مشکلات کا ازالہ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے، حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سے ادراک کرنا ہوگا۔
مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفاق پھیلانے والے قومی سلامتی کے دشمن ہیں
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ پُرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملت تشیع اتحاد و اخوت کی علمبردار ہیں
حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے ۔
۱۲۳۴