قاضی عبدالقدیر خاموش:
جمعیت علماء اہلحدیث اور امن و تعلیم فاونڈیشن کے چیئرمین کا اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حرمین کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر خطرہ ہے تو وہ حرمین کو نہیں بلکہ سعودیوں کو ہے۔ آل سعود کے جو دوست ہیں، وہ کھل کر انکا ساتھ دیں مگر حرمین کو درمیان میں مت لائیں۔
حجت الاسلام سید شمسی رضا :
دین مبین اسلام کے مشہور مبلغ نے بیان کیا : ہر سچا مسلمان شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کو اپنا سرمایہ حیات سمجھتا ہے اور اپنے وجود کو ان کی طرف سے عطا کی گئی نعمت جانتا ہے ۔
حجت الاسلام سید شمسی رضا :
دین مبین اسلام کے مشہور مبلغ نے بیان کیا : کوئی بھی نیک عمل و عبادات کو انجام دینے کے بعد بھی اپنے اندر کوئی اخلاقی تبدیلی یا روحانی انقلاب محسوس نہ کریں تو یقیناً ہمارا عمل مقبول نہیں ہے ۔
حجت الاسلام میر اطہر علی :
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : انسان حج کے موقع پر میدان عمل میں اپنے نفس کو ذلیل کر کے اپنے اندر تواضع اور انکساری کا ملکہ پیدا کرتا ہے تا کہ کبھی تکبر و انا پرستی جیسے گناہ میں مبتلی نہ ہو جائے ۔
امام جمعہ مظفرپور ھندوستان :
حجت الاسلام سید محمد کاظم موسوی نے کہا : اگر امام خمینی رہ سامراجی و استبدادی طاقت کے خلاف محکم و شجاعانہ اقدام نہ کرتے تو آج دنیا میں مسلمان خود کو مسلمان کہنے میں گھبراتا ۔
حجت الاسلام سید شمسی رضا :
ہندوستان کے مشہور مبلغ نے کہا : جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
حجت الاسلام سید حسن عباس بلگرامی :
ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : رمضان المبارک میں روزے دار کے اعمال اور دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔
حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی :
ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے ۔
حجت الاسلام سید تنویر امام رضوی :
حوزہ علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام نے اس وقت کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت مسلمانوں کو اتحاد کے ساتھ ساتھ حکیم ، مدبر ، اسلام شناس ، شجاع اور با بصیرت رہبر کی ضرورت ہے تا کہ دشمن و منافقین کی یلغار سے اسلام و مسلمانوں کو نجات دلا سکے ۔
۳۴۵۶