12 May 2018 - 14:41
News ID: 435893
فونت
حجت الاسلام سید تنویر امام رضوی :
حوزہ علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام نے اس وقت کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت مسلمانوں کو اتحاد کے ساتھ ساتھ حکیم ، مدبر ، اسلام شناس ، شجاع اور با بصیرت رہبر کی ضرورت ہے تا کہ دشمن و منافقین کی یلغار سے اسلام و مسلمانوں کو نجات دلا سکے ۔
تنویر امام

حوزہ علمیہ ہندوستان کے استاد اور مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام سید تنویر امام رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو میں مسلمانوں کے درمیان انتشار و پسماندگی کی وجہ مدبر رہبریت کی پیروی نہ کرنا جانا ہے اور بیان کیا : اگر مسلمان قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کی پیروی کرتے ہوئے ان کے سفارشات پر عمل کرتے تو آج مسلمانوں کی یہ حالت نہ ہوتی بلکہ وہ سر بلند و کامیاب ہوتا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : آج امت اسلامی بعض مسلمان نما گروہ کی سازش کا شکار ہے جو خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں مگر حقیقت میں وہ اسلام و مسلمان کے دشمن ہیں ، مسلمانوں میں انتشار و نفرت کی بیج بو رہے ہیں ۔

حجت الاسلام سید تنویر امام رضوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جو بھی مسلمانوں میں انتشار و نفرت پھیلانے کی کوشش کرے گا وہ کبھی امت اسلامی کا ہمدرد تو ہو ہی نہیں سکتا بلکہ اس سے دشمنی کی سازش ظاہر ہوتی ہے ، ایسے پر خطر دور و دشمن کی سازش سے نجات کا واحد راستہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای حفظ اللہ کے حکیمانہ و مدبرانہ فرمائش پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے ۔۹۸۹/ف۹۱۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬