15 May 2018 - 21:29
News ID: 435945
فونت
حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی :
ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے کہا : رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے ۔
سید عظمی عباس

ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو میں حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تمام مومنین کی خدمت اس عظیم مہینہ کی آمد پر مبارک باد پیش کیا ہے اور اس با برکت مہینہ سے اچھی طرف استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے ماہ مبارک کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : رمضان مبارک خدائے تعالیٰ کا مہینہ ہے اور یہ سارے مہینوں  سے افضل ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں آسمان جنت اور رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ۔

مشہور مبلغ دین مبین اسلام نے اس مہینہ میں مومنین کی اہمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں  حق تعالیٰ نے اپنے روزے دار کو اپنی مہمان نوازی میں  بلایا ہے ، جس کا خدا مہمان نواز ہو تو اس سے مومن کو اپنی اہمیت کا اندازہ کرنا چاہیئے ۔

انہوں اس مہینہ کے ہر پل کو غنیمت شمار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اس مبارک مہینہ میں روزے دار کی سانس تسبیح اور  سونا عبادت کا درجہ رکھتا ہے ، اعمال قبول کی جاتی ہیں گناہیں بخشی جاتی ہیں ، اسی مہینہ میں قرآن کریم کا نزول ہوا ۔

حجت الاسلام سید عظمی عباس رضوی نے اس مہنہ میں انفاق کے سلسلہ رسول اکرم ص کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : رسول اکرم ص نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ /۹۸۹/ف۹۱۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬