‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2016 - 14:14
News ID: 422225
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
سرزمین قم ایران کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله وحید خراسانی نے کہا: اگر اہلسنت اس بات کو جان لیں کہ شیعہ مذھب نے ان کی مسجدوں میں نماز کی ادائیگی ، ان کے مریضوں کی عیادت اور ان کے اقارب کی احوال پرسی کا حکم دیا ہے تو ان کے دل شیعوں کی بہ نسبت نرم ہوجائیں گے ۔
آيت الله وحيد خراساني



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله وحید خراسانی نے آج مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله اراکی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں بیان میں کہا: اہلسنت کے سلسلے میں شیعہ احکامات کا منظرعام پر آنا دلوں کی نرمی کا سبب ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر ہم اسلام کے احکامات پر عمل کریں کہ ایک مسلمان کا کردار کیسا ہونا چاہئے اور شھادتین کے کیا آثار ہیں کہا: اگر اہلسنت کو اس بات کا علم ہوجائے کہ شیعہ مذھب نے ان کی مسجدوں میں نماز کی ادائیگی ، ان کے مریضوں کی عیادت اور ان کے اقارب کی احوال پرسی کا حکم دیا ہے تو ان کے دل شیعوں کی بہ نسبت نرم ہوجائیں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے مذھب کو بخوبی نہیں سمجھا ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ایک بدّو کی جان ، مال اور آبرو ایک مرجع تقلید کے برابر ہے ، جس طرح ایک شیعہ مرجع کی جان ، مال اور آبرو کی حفاظت ضروری ہے اسی طرح ایک بدّو کی جان ، مال اور آبرو بھی لازمی ہے ۔


انہوں نے تاکید کی: معاشرت ایک مستقل باب ہے کہ ان کے مریضوں کی عیادت کی جائے اگر ان کے گھروں پر حملہ ہو تو اس کی حفاظت کی جائے کہ جس طرح اگر کسی مرجع تقلید کے گھر پر حملہ تو اس کے گھر کی بھی حفاظت کی جائے، دیگر مذاھب کے ماننے والوں کے ساتھ یہ میرا برتاو ہو کہ انشاء اللہ ان باتوں پر عمل کیا جائے گا ۔


حضرت آیت الله وحید خراسانی نے آخر میں تقریب مذاھب اسلامی کے حوالے سے آیت الله اراکی کی کوششوں کی سراہا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬