![حجت الاسلام والمسلین ڈاکٹر حسن روحانی](/Original/1395/02/29/IMG15033238.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا : تمام ادیان الہی کا اس بات پر اتفاق ہے کہ منجی عالم بشریت کا ظہور ہوگا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس دنیا سے ظلم و جور کا خاتمہ اور باطل پر حق کی فتح ہوگی کہا: حکومت عدل کا قیام عمل میں آئے گا ، مہدویت، اسلامی معاشرے میں نشاط، تحرک اور امید کا اہم ترین عامل ہے اور کمال کی جانب سماج کی رہنمائی و تربیت میں انتظار کی ثقافت کی صحیح منتقلی کا بنیادی کردار ہے۔
ایران کے صدر مملکت نے مسلط کردہ جنگ میں خرمشہر کی آزادی کے لئے انجام پانے والی کارروائی فتح مبین اور حضرت امام زمانہ(عجل) کی ولادت باسعادت کے ایام کو مبارک قرار دیا کہا: فتح مبین کارروائی میں اسلام کے جانباز سپاہیوں کی کامیابی، ایرانی عوام کی عزّت اور قومی افتخار و فداکاری اور آہنی عزم و ارادے کا مظہر تھی ۔
انہوں نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں کامیابیوں کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی: میدان عمل میں عوام کی بھرپور موجودگی اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی و ہدایت کی بدولت، اسلامی جمہوریہ ایران اپنا ہر مقصد حاصل کر سکتا ہے ۔