‫‫کیٹیگری‬ :
23 May 2016 - 15:11
News ID: 422292
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دوسروں کے حقوق مراعات کی فوائد کی جانب اشارکرتے ہوئے کہا: لوگوں کے حقوق مراعات سے انسان کو بلندی و بالندگی ملتی ہے ، ذات وجود الھی پر اعتقاد ، انسان کو دوسروں کے حقوق پائمال کرنے سے روک دیتا ہے کیوں کہ دوسروں کے حقوق کی عدم مراعات عذاب الھی کا سبب ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

 


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے ایران پولیس کے اھلکاروں سے ملاقات میں کہا: خداوند متعال نے سوره نحل کی60 ویں آیت میں انسانوں کو یاد دہانی کی ہے کہ انسان اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اس کی فطرت میں ستمگری اور دوسروں کو ازیت و آزار شامل ہے ۔
 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فقط خدا پر اعتقاد انسانوں کو ایک دوسرے پر تجاوز و زیادتی سے روک سے سکتا ہے کہا: انسان معنویت کی دنیا میں بھی ایسا ہی ہے اگر اسے کنٹرول نہ کیا جائے تو اس سے زیادتیاں رخ دیں گی کہ اس مرحلے میں بھی وجود خدا پر اعتقاد و ایمان ہی اسے کنٹرول کرسکتا ہے ۔
 

انہوں نے رسول اسلام(ص) کے نزدیک سلمان فارسی (رض) کی شخصیت اور ان کے مقام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام سجاد(ع) نے رسالہ حقوق میں انسانوں کے حقوق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا پر ایمان رکھنے والے دوسروں کے حقوق کی مراعات کرتے ہیں ، سلمان فارسی(رض) اس منزل پر تھے کہ رسول اسلام(ص) نے کہا کہ انہیں سلمان فارسی نہ کہو بلکہ انہیں سلمان محمدی کہو ۔

 

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: سلمان فارسی(رض) نے اپنی300 سال کی حیات میں کیا کہ اس مقام تک پہونچ گئے ، آپ سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ہم میں ھر کسی کو اس کا حق دیا اور کوشش کی کہ ھرگز کسی کا حق میری گردن پر باقی نہ رہے ۔
 

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے دوسروں کے حقوق کی مراعات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج کی دنیا میں قتل و خونریزی ، دوسروں کے حقوق کی پائمالی زیادہ ہوگئی ہے، آپ دھیان دیں کہ آپ سے ھرگز کسی کا حق ضائع نہ ہو ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬