‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2016 - 13:24
News ID: 422301
فونت
آیت اللہ جنتی:
مجلس خبرگان رہبری کے نئے سربراہ الیکشن میں اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اتحاد کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ قرار دیا ہے ۔
آیت اللہ احمد جنتی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق،مجلس خبرگان کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں آیت اللہ احمد جنتی نے قومی اتحاد کو مضبوط بنانا اس اہم ترین قومی ادارے کی ذمہ داری  بتایا ۔
 

آیت اللہ جنتی نے کہا : اتحاد ، معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی و پیشرفت کا باعث بنتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کا پہلا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا جس میں آیت اللہ جنتی کو اکیاون ووٹوں سے اس کونسل کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔

 

قبل ازیں رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام سے مجتہدین کی کونسل کے اجلاس کا افتتاح ہوا اور نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اس پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان کے نومنتخب ارکان کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک تھے۔

 

مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات چھبیس فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے ساتھ منعقد ہوئے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬