‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2016 - 14:06
News ID: 422302
فونت
جنرل حسین دہقان:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے شام اور عراق کی حالیہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: یہ دونوں ممالک کو آج جن صورتحال کا سامنا ہے وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش کا نتیجہ ہے ۔
جنرل حسین دھقان



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے تہران میں حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر تاکید کی : شام اور عراق کی موجودہ صورتحال امریکی اور صیہونی سازش کا نتیجہ ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی سرزمینوں میں جنگ و خونریزی کا بازار گرم رکھنا، عالم اسلام کے دشمنوں کی سازش ہے کہا : امریکہ اور صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی مالی اور فوجی حمایت کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں کا قتل عام کرائیں ۔


جنرل دہقان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج کی نظر میں اہمیت اس بات کی ہے کہ صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران تکفیریوں کو کسی بھی لحاظ سے مسلمان نہیں سمجھتا کہا کہ تکفیری عناصر کے عقیدہ و عمل کا کسی بھی اعتبار سے اسلامی اصولوں سے کوئی ربط نہیں ہے ۔


واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬