‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2016 - 11:25
News ID: 422314
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی:
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ کی نماز جمعہ کے خطبے میں ایرانی عازمین حج کی روانگی میں سعودی حکومت کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: سعودی حکومت میں حج کے ادارہ کی توانائی نہیں ہے ۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ کی نماز جمعہ کے خطبے میں ایرانی عازمین حج کی روانگی میں سعودی حکومت کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں پر پر شدید تنقید کی ۔
 

تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ حرمین شریفین کا انتظام اسلامی ممالک پر مشتمل ایک کمیٹی کے تحت چلایا جائے کہا: حرمین شریفین کے منتظمین کو سامراجی طاقتوں اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایسے حج کا خواہاں ہے جس میں ایرانی حجاج کرام کی توہین نہ کی جائے کیوں کہ ایرانی حجاج کرام کو ذلت ہرگز قبول نہیں ۔
 

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے اندر اثرو رسوخ پیدا کرنے اور ایرانی معاشرے کو تقسیم کرنے کے حوالے سے امریکہ کی ان سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراج کے خلاف استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: اسلامی انقلاب کے نتیجے میں جس طرح سے مشرق کا سوشلسٹ نظام بکھر گیا عنقریب مغرب کا لبرل نظام بھی ناکام ہو جائے گا ۔
 

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے اقدامات کی بہ نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا : عالمی سامراجی طاقتیں مسلط کردہ جنگ، پابندیوں اور پروپیگنڈے کے ذریعے جو مقاصد حاصل نہیں کرسکیں وہ سافٹ وار کے ذریعے حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ۔
 

انہوں نے خبرگان رہبرکونسل کے حالیہ انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی : سامراجیوں کے ذرائع ابلاغ نے مذکورہ کونسل کو بدنام کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا لیکن خبرگان رہبرکونسل کے اراکین نے آیت اللہ احمد جنتی کو سربراہ منتخب کر کے امریکہ اور برطانیہ کو زوردار طمانچہ رسید کیا ہے ۔
 

آیت اللہ خاتمی نے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے پرشکوہ انداز سے منانے کی ضرورت پر زور دیا اور حضرت امام خمینی( رہ) عالم اسلام کے سچے مفکر اور فلسفی تھے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬