‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2016 - 14:05
News ID: 422319
فونت
رہبر انقلاب نے دسویں پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کے نام پیغام میں؛
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ روز اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دسویں دور کے آغاز پر ارسال کردہ پیغام میں فرمایا: انقلابی اور اسلامی اصولوں کے مطابق سامراجی گھناؤنی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔
رھبر معظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دسویں دور کے آغاز پر ارسال کردہ پیغام میں انقلابی اور اسلامی اصولوں کے مطابق عالمی سامراجیت کی گھناؤنی سازشوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی تاکید کی ۔
 

رہبر انقلاب اسلامی نے دسویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھرپورشرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: دسویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ انقلابی اور اسلامی معیاروں اور اصولوں کے مطابق عالمی سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ، قومی اور ملکی مفادات کےتحفظ کے سلسلے میں اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو پورا کریں ، ایرانی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین قراردیں اور مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔
 

آپ نے اس پیغام میں یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے پارلیمانی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعے اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ اپنی دیرینہ بیعت کا اعادہ کیا اور دشمنوں اور بدخواہ عناصر کو ایک بار پھر مایوس کردیا فرمایا: علاقے اور دنیا کے طوفانی حالات اور تسلط پسندوں اور ان کے حامیوں کی سازشوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ماضی سے زیادہ پیچیدہ صورتحال سے دوچار کردیا ہے، ایسے حالات سے مقابلے کےلئے ہوشیاری، پختہ عزم و ارادے اور تمام حکام کی جانب سے جدت عمل کی ضرورت ہے ۔
 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ ، اور ایران کے صدرجمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی، خبـرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی ، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کا آغاز ہوا ۔
 

ڈاکٹر روحانی نے پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پارلیمنٹ اور حکومت کا باہمی تعاون مضبوط اور مستحکم طریقے سے جاری رہے گا ۔
 

پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایران کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا ۔

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬