رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے گذشتہ روز اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا بیان کیا کہ امسال فقط 150 گھنٹے درسی نشستیں منعقد ہوئی ہیں، ہم نے مطالب کو آپ علماء کرام اور طلاب تک پہونچانے کی انتھک کوشش مگر پھر بھی ہمیں 150 گھنٹے ہی ملے تھے ۔
انہوں نے مزید کہا: سال میں 365 دن ہوتے ہیں کہ اس لحاظ سے 6 ماہ چھوٹیوں کے بنے اور فقط 6 ماہ ہی درسی مشغولیت رہی ہے ، حوزہ اگر علمی میدان میں مقام حاصل کرنا چاہتا ہے تو مراجع کرام اور حوزہ کی سپریم کونسل کے مشورے سے چھٹیوں میں کمی لائے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ممکن ہے کہا جائے کہ ماضی میں بھی چھٹیاں ہوتی رہی ہیں کہا: جی ، چھٹیاں رہی ہیں مگر چھٹیوں میں بھی پڑھائی کا سلسلہ لگا رہا ہے ، ماضی میں چھٹیوں کے ایام بھی ایک طرح سے تحصیل کے ایام تھے ۔
انہوں نے مزید کہا: بزرگان حوزہ سے ہماری درخواست ہے کہ اس حوالے سے ایک کونسل بنائیں ، یہ صحیح کہ دروس کی چھٹیاں کی جائیں مگر طلاب کے مطالعہ کا سلسلہ نہ ٹوٹے ، طلاب اگست (ماہ شھریور) میں بے علم اور خالی الذھن طلاب کے مانند درس میں شریک نہ ہوں ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ چھٹیوں میں بھی طلاب کے مطالعہ کا سلسلہ محفوظ رہے کہا: طلاب اپنے مطالعہ کا وقت معین کریں اور فقہ ، اصول و دیگر علوم کے سلسلے میں مطالعہ فرمائیں ، ذھنوں کی علوم سے آزادی اور تعطیلی پڑھی لکھی باتوں کو بھولنے کا سبب اور انسان کو ترقی سے روک دیتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: ہمارے استاد محترم آیت اللہ العظمی حجت (رہ) 8 گھنٹے مستقل مطالعہ کرتے تھے ، طلاب کے لئے تحصیل تمام دیگر مسائل پر مقدم رہے ۔