رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا، امام خمینی کی آفاقی شخصیت پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے امام خمینی (رہ) کی ستائیسویں برسی کے موقع پر ملت ایران اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) نے اسلام کے چہرے پر امریکہ کی ڈالی ہوئی رجعت پسندی کی گرد کو صاف اور اسے دین و سیاست کی جدائی کی خطرناک تہمت سے بچا لیا ۔
حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے امام خمینی (رہ) کو ایک تاریخ ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے تدبر، بصیرت اور عقلانیت اپ کی اہم ترین خصوصیات میں شمار کیا اور کہا: یہ امام خمینی (رہ) کی شخصیت تھی جس نے آج کی دنیا کو اسلام کی طاقت اور اس کے حیات آفرین اور ظلم مخالف پیغام سے روشناس کرایا ۔
انہوں ںے خبرگان رہبر کونسل اور ایرانی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور اسلامی انقلاب اور ولایت فقیہ کی حفاظت کا فریضہ نبھائیں تاکید کی: ایرانی عوام نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے سربلندی کی تاریخ رقم کردی اور دشمنوں کو مایوسی کے سمندر میں غرق کردیا ۔
تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے نئی پارلیمنٹ کو دو معاملات، معیشت اور مذہبی اقدار کی ترویج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے امید کا اظھار کیا: ارکان پارلیمنٹ قانون سازی کے عمل میں ان امور کو مدنظر رکھیں گے ۔