‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2016 - 18:01
News ID: 422424
فونت
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکام کو متنبہ کیا کہ شیعہ مراجع تقلید ھرگز اس طرح کے عمل کو برادشت نہیں کریں گے ۔
حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید حضرت آيت الله ناصر مكارم شيرازى نے بحرین کی بحرانی صورت حال پر اپنا بیانیہ دیتے ہوئے کہا: ایسا لگتا ہے کہ بحرینی حکام کافی مقدار میں عقل و حکمت کے مالک نہیں ، انہوں نے خود خطرناک بھنور میں ڈال دیا ہے کہ آئے دن کی مصیبتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والے بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :

 

بسم الله الرحمن الرحيم

 

بحرینی حکام، سعودیہ عربیہ کی مدد سے کہ جس نے عراق و شام اور یمن میں منھ کی کھائی ہے اور ایک ٹوٹی ہوئی کشتی کے مانند ہوکر ڈوبنے کی حالت میں ہے ، خطرناک عمل کے مرتکب ہوئے ہیں ، دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کے انھدام ، بزرگان و مذھب شیعہ کے مختلف افراد کی بڑی تعداد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے اور نماز جماعت کی برقراری پر پابندی نیز دیگر سختیوں کے بعد انہوں شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی ٹھانی ہے ، یہ وہ کام ہے جیسے بحرینی حکام اپنی حکومت کی اخری کڑی جانیں ۔

 

 شہریت سلب کرنا ایک غیر انسانی اور شیطانی عمل ہے، وہ کہ جو نسلہا نسل خود اور اس کے اباء و اجداد اس ملک کے شہری رہے ہوں اس کی شہریت کسی حکومت کو سلب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ، ہاں اگر کسی کی شہریت سلب ہونا تو وہ خود بحرینی حکام ہیں جن کے آباؤ اجداد سعودی عرب اور نجد سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں جبکہ شیخ عیسی قاسم پشتینی بحرینی ہیں اور ان کے آباء واجداد اور وہ خود بحرینی ہیں ۔

 

بحرینی شیعوں نے ابھی تک اپنے پرامن مظاہروں میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ ان کے مسلمہ حقوق دئے جانے کی صورت میں وہ ان سنی بھائیوں کے ساتھ کہ جو ان کے دشمن نہیں رہے ہیں  پرامن زندگی بسر کرنے کو حاضر ہیں، مگر بحرینی حکام کافی مقدار میں عقل و حکمت کے مالک نہیں ہیں انہوں نے خود خطرناک بھنور میں ڈال دیا ہے کہ آئے دن کی مصیبتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

 

انہیں یہ بات سمجھ میں آجانی چاہئے کہ شیعہ مراجع تقلید ان باتوں کو ھرگز برداشت نہیں کریں گے ۔

 

ان ربك لبالمرصاد

 

ناصر مکارم شیرازی

22 / 06 / 2016

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬