رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام خمینی(ره) کے ابتکارات اور ان کی یادگاروں میں سے ایک ھر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کا انعقاد ہے ، انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور رھبر کبیر حضرت امام خمینی(ره) نے اس نام گزاری کے ذریعہ یہ چاہا تھا کہ مسلمان ھرگز عالم اسلام کی پہلی اولویت، بیت المقدس کی آزادی کو ھرگز فراموش نہ کیا جائے اور غاصب اسرائیل کی جنایتیں فراموشی کے حوالے نہ ہوں ۔
حضرت امام خمینی(ره) کے بعد اپ کے برحق جانشین رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی ھمیشہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عالم اسلام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے اور تاکید کی ہے کہ قدس شریف کی آزادی عالم اسلام کا پہلا مقصد ہونا چاہئے ۔
امسال بھی رهبر معظم انقلاب ، مراجع تقلید ، ایران کے قوائے سہ گانہ ، حوزوی مراکز ، علمائے کرام اور ولی فقیہ کے نمائندوں نے اپنے الگ الگ بیان میں امت اسلامیہ کو عالمی یوم قدس کے مظاھروں میں شرکت کی تاکید کی ہے ۔
رهبر معظم انقلاب: عالمی یوم قدس میں فلسطین کی حمایت امت اسلامیہ کا فریضہ
رهبر معظم انقلاب نے گذشتہ روز عدلیہ کے سربراہ اور ذمہ داروں سے ملاقات میں عالمی یوم قدس نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خدا کے فضل و کرم سے جمعہ الوداع کو ایک بار پھر متحد ہوکر مظلوم فلسطینوں کی حمایت اور ان کے دفاع میں پورے ایران اور عالم اسلام میں آواز بلند ہوگی اور امت اسلامیہ اس اہم فریضہ کو جامعہ عمل پہنا کر رہے گی ۔
آیت الله مکارم شیرازی: فلسطین کی حمایت میں امت اسلام کے دھن سے نکلنے والی آواز دنیا سے گونج اٹھے
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عالمی یوم قدس ریلیوں میں شرکت کی دعوت اور کہا: عالمی یوم قدس وہ دن ہے جس دن دنیا کے مسلمان اپنے قبلہ اول سے وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ظالم طاقتوں سے بیزاری کا اعلان کریں گے ۔
آیت الله نوری همدانی: تمام مسلمان اور آزادی خواہ عالم، عالمی یوم قدس ریلی میں شریک ہوں
حضرت آیت الله نوری همدانی نے لوگوں کو زیادہ زیادہ سے روز قدس کی ریلی میں شرکت کی تاکید کی اور کہا: تمام مسلمان اور آزادی خواہ عالم، عالمی یوم قدس ریلی میں شریک ہوں تاکہ دشمن کی کمر ٹوٹ جائے ۔