‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2016 - 18:24
News ID: 422460
فونت
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی:
سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے بیان میں تاکید کی : گندم کھانے والے ۱۰۰ روپے اور چاول کھانیوالے ۳۰۰ روپے فطرہ ادا کریں ۔
حافظ سید ریاض حسین نجفی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے بیان میں پاکستان کے شیعوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: گندم کھانے والے 100 روپے اور چاول کھانیوالے 300 روپے فطرہ ادا کریں ۔

 

ان کے بیان میں آیا ہے : شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عیدالفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ، عاقل اپنے حواس رکھتا ہو اور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں فی کس تین کلو ان غذاﺅں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہوتی ہوں مثلاً گندم، جو، چاول، مکئی، کھجور، کشمش وغیرہ یا اس کی قیمت مستحق شخص کو دے۔

 

آیت اللہ حافظ نجفی نے کہا: فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد 3 کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جوکہ اوسط قیمت 100 روپے ہے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 3 کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جوکہ اوسط قیمت تقریباً 300 روپے بنتی ہے۔

 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عیدالفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے کہا : شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عیدالفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ، عاقل اپنے حواس رکھتا ہو اور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں فی کس تین کلو ان غذاﺅں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہوتی ہوں مثلاً گندم، جو، چاول، مکئی، کھجور، کشمش وغیرہ یا اس کی قیمت مستحق شخص کو دے، عیدالفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنیوالے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنیوالے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں۔

 

وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے کہا: زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬