![حجت الاسلام سید شمیم السبطین](/Original/1395/05/08/IMG06152107.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے چھولس ضلع غازي آباد كے رہنے والے بزرگ عالم دین اس دنیا سے رحلت فرما گئے ۔
آپ کی پیدایش ہندوستان کی مشہور بستی چھولس میں ہوئی آپ کی ابتدائی تعلیم وہیں ہوئی اور آپ نوجوانی میں ہی چھولس سے پاکستان لاہور ہجرت اختیار کی اور وہیں سے اعلی دینی تعلیمات کے لئے دوسرے ممالک کا سفر کیا ۔
مرحوم کے والد اپنے زمانہ کے مشہور شاعروں میں سے تھے جن کا تخلص تپان چھولسی سے مشہور ہے ۔
آپ نجف اشرف میں وہاں کے بزرگ علماء کرام سے کسب فیض کیا اور کئی کتابیں آپ کی یادگار ہیں جو دین کی نشر و اشاعت میں آپ کی خدمات کی گواہی دے رہی ہیں ۔
مرحوم نجف اشرف سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کی خدمت میں مشغول ہو گئے خاص کر ایران کے مقدس سر زمین پر آپ نے دارالتبليغ ميں علے الخصوص انگلیش میں قلمی خدمات انجام دیتے رہے ۔
آپ نے دین کی تبلیغ اور مبلغین کی تربیت کے لئے قم میں موجود اپنے گھر میں نہج البلاغہ اور بھی دوسری ضروری دروس کا سلسلہ جاری رکھا ۔
آپ تبلیغ دین و تعلیمات قرآنی و سیرہ اہل بیت ع کی نشر و اشاعت کے لئے لندن میں قیام اختیار کیا اور وہاں دینی فعالیت شروع کر دی اور وہاں سے بھی مبلغین کی رہنمائی و کمک جاری رکھا ۔