01 August 2016 - 23:04
News ID: 422572
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے فیصل آباد میں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اتحاد و ھمبستگی کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے فیصل آباد میں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: فورتھ شیڈول کے تحت پرامن شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے اسے واپس لیا جائے ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مذہبی جماعتوں کا کوئی بھی پلیٹ فارم ان کی موجودگی کی وجہ سے ہی اتحاد امت کہلاتا ہے اور اہل تشیع کسی پلیٹ فارم میں موجود نہیں تو وہ اتحاد امت نہیں ہوگا کہا: ہم اتحاد و ھمبستگی کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم خونریزی اور لڑائی جھگڑے کے نہیں، قربانی کے قائل ہیں کہا: معاشرے میں تبدیلی کا منبع انسانی سوچ کی تبدیلی ہے اس لئے ہمیں اپنی فکر اور سوچ کا محور امت مسلمہ کو رکھنا چاہئے ۔

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فورتھ شیڈول کے تحت پرامن شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے جیسے واپس لیا جائے کہا: میں ان افراد کی گارنٹی دیتا ہوں جنہیں ناجائز طور پر فورتھ شیڈول میں محض بیلنس پالیسی کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

 

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آخر میں تفتان بارڈر پر زائرین کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کو روکے جانے اور مذہبی معاملات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کی تاکید کی ۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس نشست میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین سبزواری، حجت الاسلام مظہر عباس علوی، قاضی غلام مرتضٰی، ڈاکٹر ممتاز، غضنفر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬