رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں 7 اگست کو ہونے والے تاریخی قومی اجتماع کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز اور اجلاس منعقد کئے گئے، جس سے جنرل سکریٹری کراچی میثم عابدی، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا علی انور جعفری، مبشر حسن، مولانا صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع میں کراچی سے بھی ہزاروں کی تعداد کارکنان و عوام شریک ہوں گے اور یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: کراچی سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان و عوام کی شرکت کے پیش نظر ایم ڈبلیو ایم نے انتظامی حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے جانے والے قافلوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
مقررین نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہ ملک کے دیگر شھروں کی طرح کراچی میں بھی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کہا: اس پروگرام میں ملک بھر سے شریک ہونے والے لاکھوں مرد و خواتین ملک کو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سے تجدید عہد کریں گے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ 7 اگست کا قومی اجتماع ملک سے دہشت گردی اور تکفیریت کے خاتمے کے حوالے اہم سنگ میل ثابت ہوگا کہا:
مقررین نے یہ کہتے ہوئے کہ شھید عارف حسینی کی آواز پاکستان میں عالمی استعمار و طاغوت اور نئے نمک خوار ایجنٹوں کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی، ہم بھی اپنے اس عظیم قائد کے مشن کو پوری ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے اس پر گامزن رہیں گے کہا: شھیدعارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے، آپ ملک میں شیعہ سنی اتحاد و اخوت کے داعی تھے، جس کی خاطر آپ نے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آپ کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری کہا: اگر نواز حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور دہشت گردی کی سرپرستی اور حمایت پر مبنی پالیسیاں ختم نہیں کیں تو نواز حکومت کو تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔