02 August 2016 - 23:24
News ID: 422579
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سرزمین پاکستان کے شیعہ رھنما نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے اس کیلئے کسی لائسنس اور پرمٹ کو قبول نہیں کہا:خاردار تاریں لگا کرعزاداری کروانے کا طریقہ اب ختم ہونا چاہئے، حالات ایسے پیدا کئے جائیں کہ ہر مسلک و مذہب اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرسکے ۔
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے فیصل آباد میں فکری نشست سے خطاب میں پاکستان میں عزاداری کو شیعہ قوم کا آئینی حق جانا ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فورتھ شیڈول کے تحت پرامن شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے اسے واپس لیا جائے کہا: میں ان افراد کی گارنٹی دیتا ہوں جنہیں ناجائز طور پر فورتھ شیڈول میں محض بیلنس پالیسی کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

 

قائد ملت جعفریہ پاکستان ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کسی کو اتحاد و وحدت کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ہم خونریزی اور لڑائی جھگڑے کے قائل نہیں، قربانی کے قائل ہیں کہا: مذہبی جماعتوں کے جس پلیٹ فارم پر ہم موجود نہ ہوں وہ اتحادامت نہیں کہلا سکتا، معاشرے میں تبدیلی کا منبع انسانی سوچ کی تبدیلی ہے، اس لئے ہمیں اپنی فکر اور سوچ کا محور امت مسلمہ کو رکھنا چاہئے۔

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کو روکا جائے، مذہبی معاملات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کہا: ہم اتحاد بین المسلمین کے بانی اور داعی ہیں، جس کیلئے بڑی محنت کی گئی، مارکسزم کے نظریہ کی طرح تبدیلی پیداواری ذرائع سے نہیں، معاشرے میں تبدیلی کا منبع انسانی سوچ کی تبدیلی ہے، جس کیلئے ہم کوشاں ہیں اور یہی انقلاب کا راستہ ہموار کرتی ہے، اس لئے ہمیں اپنی فکر کو شفاف بنا کر معاشرے کی اصلاح کرنی چاہیے اور سوچ کا محور امت مسلمہ کو رکھ کر اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے ۔

 

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے، اس کیلئے کسی لائسنس اور پرمٹ کو قبول نہیں کرتے کہا: خاردار تاریں لگا کرعزاداری کروانے کا طریقہ اب ختم ہونا چاہئے، حالات ایسے پیدا کئے جائیں کہ ہر مسلک و مذہب اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرسکے ۔

 

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عزاداری سیدالشہدا رسم نہیں، ہماری عبادت ہے اور عبادت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ شیعہ علماء کونسل کی تنظیم سازی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جس کے بعد صوبائی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جبکہ ان دنوں ڈویژنل اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مظہر عباس علوی، قاضی غلام مرتضٰی، ڈاکٹر ممتاز، غضنفر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬