رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپینی روڈ ترخا کراس کوئٹہ پاکستان میں زائرین کے قافلے کے راستے میں دھماکے کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، ترخا کراس کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب سکھر سے کوئٹہ آنیوالے زائرین کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو ایف سی اہلکار، ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین کلو گرام مواد استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔