16 August 2016 - 10:08
News ID: 422648
فونت
پاکستان کے مذہبی اور سماجی رھنما:
پاکستان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رھنماوں نے کشمیر کے بیگناہ شہریوں پر فائرنگ کو بھارت کا انتہائی بزدلانہ عمل جانا ۔
پاکستان کے مذھبی و سماجی رھنما

،

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رھنماوں، صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، سابق صوبائی وزیر سردار اکبر خان ترین، قبائلی رہنما ملک سہیل خان بازئی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ، سماجی رہنما نسیم الرحمٰن ملاخیل، غزالی ویلفیئر سوسائٹی کےچیئرمین عبدالقیوم کاکڑ، انجمن ڈرائی فروٹ و کریانہ مرچنٹس کے جنرل سیکرٹری قاری عبیداللہ درانی، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی نائب صدر سید بسم اللہ آغا، سردار زین العابدین خلجی اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیان میں‌ کہا:‌ کشمیر کے بیگناہ شہریوں پر فائرنگ بھارت کا انتہائی بزدلانہ عمل ہے

 

انہوں نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری، لائن آف کنٹرول نیزا پیرا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بیگناہ نہتے شہریوں پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اور بھارتی بربریت اور جارہیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

رھنماوں‌ نے ان خیالات کا اظھار کرتے ہوئے کہ پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کی جائے اور باہمی اختلافات ختم کر کے پوری قوم کو دفاع کے لیے تیار کیا جائے، جب قوم تیار ہوتی ہے تو بھارت جیسے دشمن کو 1965ء کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے کہا: پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے ۔

 

رہنمائوں نے نیزا پیرا سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا : انڈیا بیرونی قوتوں کے اشارے پر سرحدوں پر دبائو بڑھانے کیلئے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، دہشت گرد بھارت کو مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا۔

 

انہوں‌ نے یہ کہتے ہوئے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے ہندوستان کی تخریب کاری و دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے اور تحریک آزادی کشمیر دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے، جسے دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہا:‌ مشرقی سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور افغانستان سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کرنے کی سازشیں ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں، افواج پاکستان بھارتی بربریت کا منہ توڑ جواب دیں۔

 

رہنمائوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کی جائے اور باہمی اختلافات ختم کر کے پوری قوم کو دفاع کے لیے تیار کیا جائے کا:‌ جب قوم تیار ہوتی ہے تو بھارت جیسے دشمن کو 1965ء کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے، پوری پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے۔ رہنمائوں نےایک مرتبہ بھر ورکنگ بائونڈری نیزا پیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬