16 August 2016 - 09:20
News ID: 422636
فونت
سرتاج عزیز:
پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر نے نریندر مودی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہزاروں نہتے کشمیری حق خود ارادیت کیلئے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں، لیکن وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا:‌ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔

 

انہوں ‌نے یہ کہتے ہوئے کہ مسئلہ کشمیر کو گولیوں کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا کہا: ہزاروں کشمیری حق خودارادیت کیلئے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں۔

 

سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر  سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ہزاروں نہتے کشمیری حق خود ارادیت کیلئے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں، لیکن وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور گزشتہ سینتیس روز سے میڈیا بلیک آوٹ ہے۔

 

انہوں‌ نے یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ گولیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اس مسئلے کا واحد حل پاکستان اور بھارت میں سنجیدہ مذاکرات ہیں کہا :بلوچستان سے متعلق مودی کا بیان اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ "را" بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬