رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر احسن نقوی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کنونشن کی تشہیری مہم کے آغاز کئے جانحے کی اطلاع دی اور کہا: اس کمیٹی کے سالانہ کنونشن کو نوجوانوں کی ذہن سازی میں سنگ میل بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک بھر کی تمام ڈویژن میں تشہیری مواد کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ طلباء تنظیموں، علماء کرام، دانشوروں، ڈاکٹرز، سیاسی و مذہبی شخصیات سے رابطہ کا سلسلہ جاری ہیں کہا: کسی بھی ملک یا قوم کا مستقبل اسکے نوجوان نسل ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل عالمی استعماری قوتوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن کی 2 ستمبر سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا بتایا : اس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے ،آئی ایس او کا سالانہ مرکزی کنونشن باشعور نوجوانوں کی رائے سازی میں سنگ میل ثابت ہوگا کسی بھی ملک یا قوم کا مستقبل اسکے نوجوان نسل ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل عالمی استعماری قوتوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور منظم سازشوں کے تحت نوجوان نسل کو تباہی کے رستے پر ڈال کر ان کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ آئی ایس او نوجوانوں کی فکری تربیت کرکے انہیں استعمار کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہی ہے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نظریاتی جنگ لڑ رہی ہے کہا: مرکزی کنونشن ملت کے باشعور امامیہ نوجوانوں میں جوش و جذبہ کا سبب بنے گا اور ان کی عملی زندگی میں بھی رہنمائی کرے گا، آئی ایس او کا سالانہ نوید سحر کنونشن نوجوان نسل کی ترقی اور فکری بالیدگی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔