16 August 2016 - 09:43
News ID: 422646
فونت
پیر معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اہلسنت نے قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا کہا: بنارس سنی کانفرنس کا انعقاد کرکے تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اہلسنت کسی صورت علیحدہ وطن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خدانخواستہ بیرسٹر محمد علی جناح کسی موڑ پر اس مطالبے سے ہٹ بھی گئے تو سنی علما و مشائخ پاکستان بنا کر دم لیں گے۔
پیر معصوم نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت معصوم نقوی نے یہ بتاتے ہوئے کہ اہلسنت نے قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا کہا: بنارس سنی کانفرنس کا انعقاد کرکے تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اہلسنت کسی صورت علیحدہ وطن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خدانخواستہ بیرسٹر محمد علی جناح کسی موڑ پر اس مطالبے سے ہٹ بھی گئے تو سنی علما و مشائخ پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

انہوں نے اس تاثر کی تردید کی : مذہبی طبقے نے قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی مخالفت کی، تاریخی حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے دونوں بڑے مکاتب فکر سنی اور شیعہ بانی پاکستان کا ہراول دستہ تھے، کانگریسی ملاوں کی طرف سے علیحدہ وطن کی مخالفت کو علما اور مشائخ کی مخالفت سے تعبیر نہ کیا جائے۔

معصوم نقوی سینیئر صحافی عارف نظامی کے بیان کے جواب میں کہا : اہلسنت نے قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا، بنارس سنی کانفرنس کا انعقاد کرکے تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اہلسنت کسی صورت علیحدہ وطن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خدانخواستہ بیرسٹر محمد علی جناح کسی موڑ پر اس مطالبے سے ہٹ بھی گئے تو سنی علما و مشائخ پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا : صرف کانگریسی ملاوں کا ایک ٹولہ تھا جو پاکستان کے قیام کی نہ صرف مخالفت کرتا تھا، بلکہ قائداعظم کو کافر اعظم بھی قرار دیتا تھا لیکن یہ آزاد وطن کی خیرو برکت ہے کہ مخالفین خود اور اب ان کی اولادیں پاکستان میں رہ رہی ہیں اور اپنے اکابرین کے نظریات کے برعکس دو قومی نظریہ کی حامی نظر آتی ہیں، تو یہ قائداعظم کی جدوجہد کی فتح ہے۔

پیر معصوم نقوی نے واضح کیا : اسی گروہ سے پاکستان کے تمام دہشتگرد ٹولے بھی تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے پہلے جہاد کی نجکاری کے فتوے دیئے، اور افغانستان میں جنگ کیلئے خریدے گئے، امریکہ کی خدمت کرتے رہے، اب یہی ٹولہ پاکستان کی سالمیت کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬