16 August 2016 - 10:26
News ID: 422652
فونت
ثروت اعجاز قادری:
سرزمین پاکستان کے مشھور سنی عالم دین نے دہشت گردوں کے پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی دعوت دی ۔
ثروت اعجاز قادری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور سنی عالم دین ثروت اعجاز قادری نے یوم آزادی کے موقع پر مرکز اہل سنت سے نکالی جانیوالی عظیم الشان وفائے پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا:‌ دہشت گردوں کے پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔



انہوں‌ نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک و قوم کو فرقہ پرستی، لسانیت، گروہ بندی اور تعصب پرستی کے خاتمہ سے آزادی دلانے کیلئے قومی پالیسی مرتب کرنی ہوگی اور تمام قوموں کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہوں گے کہا:‌ پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، پاکستان مخالف ہر نظریئے کو قلم کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا ۔

 

پی ایس ٹی کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے پاکستان کی بقاء اور سلامتی نظریہ پاکستان سے وابستہ ہے کہا:‌ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور اسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

 

انہوں ‌نے آپریشن ضرب عضب اور ملکی سلامتی کیلئے شہید فوج کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا: ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں، آج پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے کی ضرورت ہے ۔

 

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکلنا ہوگاکہا: ملک و قوم کو فرقہ پرستی، لسانیت، گروہ بندی اور تعصب پرستی کے خاتمہ سے آزادی دلانے کیلئے قومی پالیسی مرتب کرنی ہوگی اور تمام قوموں کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہونگے۔

 

قابل ذکر ہے کہ وفائے پاکستان ریلی کا اختتام مزار قائد پر ہوا جہاں پاکستان سنی تحریک کے قائدین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬