18 August 2016 - 09:27
News ID: 422675
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم جمھوریت پاکستان کے موقع پر ارسال کردہ پیغام میں کہا: پاکستان کی تشکیل کو ۶۹ مکمل ہوگئے مگر جمہوریت اور قانون کی حکمرانی خواب ہی رہی ۔
سید ساجد علی نقوی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے یوم جمھوریت پاکستان کے موقع پر قوم کے نام ارسال کردہ پیغام میں کہا:پاکستان کی تشکیل کو   ۶۹ مکمل ہوگئے مگر جمہوریت اور قانون کی حکمرانی خواب ہی رہی ہے ۔

 

 

انہوں نے یوم آزادی پاکستان کی پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا :‌  جمہوریت کی مکمل بحالی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، میرٹ کا اطلاق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، ہمیں مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا اور آگے آنا ہوگا ۔

 

حجت الاسلام و المسلمین  نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کی تشکیل 69 سال مکمل ہوگئے لیکن افسوس آج تک پاکستان کو اس کے اساسی نکات کی جانب لوٹایا نہیں جا سکا کہا: جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی خواب ہی رہی، ہمیں ایک اجڑا ہوا تباہ حال پاکستان ورثے میں ملا، ہزاروں لوگ مارے گئے لیکن آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے قاتل کون تھے، ریاست کو تباہی کے دہانے پر کس نے پہنچایا، اس کا ذمہ دار کون تھا، ہمیں آج کے دن اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے کہ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

انہوں‌ نے مزید کہا:‌ جمہوریت کی مکمل بحالی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی میرٹ کا اطلاق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، ہمیں مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا اور آگے آنا ہوگا۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬