جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ میں ملاقات و گفتگو کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری ذیشان حیدر کی قیادت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان پاکستان میں ملاقات و گفتگو کی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس آرگنائزیش کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے تقوی الھی اور پرھیزگار کی نصحیت کی ۔
انہوں نے جے ایس او کے جوانوں کو ملک امید بتایا اور کہا: علم بہت بڑا اسلحہ ہے جس کے ذریعہ دنیا فتح کر سکتے ہیں اور اپنی کامیابی کا پرچم لہرا سکتے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے ایات قران کریم کی رو سے تقوی الھی کو تعلیم سے پہلے جانا اور کہا: علم بغیر تذکیہ کے ایک ایسا اسلحہ ہے جو بے گناہوں کا خون بہا سکتا ہے جسے آپ دنیا میں دیکھ رہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے