رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اطلاعات پاکستان پرویز رشید نے اسلام آباد میں ہونیوالی ندائے ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا : دنیا دو مختلف سوچوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک تبلیغ کی جبکہ دوسری ہتھیار اور نفرت کی سوچ ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردی کیخلاف نظریاتی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونیوالی دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کہا: امریکی صدارتی امیدوار مسلمانوں کے نام پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا دو مختلف سوچوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک تبلیغ کی جبکہ دوسری ہتھیار اور نفرت کی سوچ ہے کہا: دہشت گردوں نے دنیا میں مسلمانوں کو بدنام کیا۔ جن لوگوں نے مسجد نبوی پر حملہ کیا وہ شیطان ہیں۔
پرویز رشیدنے مزید کہا : امریکہ میں دو بڑی جماعتوں کے نامزد امیدوار مسلمانوں کے نام پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے حق میں بولنے پر ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔