16 August 2016 - 10:38
News ID: 422653
فونت
قم ایران:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ قم کے دفتر میں ولادت امام رضا علیہ السلام اور یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ قم کے دفتر میں ولادت امام رضا علیہ السلام اور یوم آزادی پاکستان کے موقع پر منعقد تقریب سے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اور امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی  نے خطاب کیا۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگرچہ طاغوت کے آلہ کاروں اور نمک خواروں نے ہر دور میں پاکستان میں حضرت امام خمینی کے حقیقی پیروکاروں کو داخلی اختلافات میں الجھانے کی کوشش کی ہے اور سازشوں کا یہ سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے کہا: پاکستان میں قائد شہید معصومین کی معنوی اقدار کے وارث تھے اور آج مجلس وحدت مسلمین اسی ارث کو حاصل کرکے آگے بڑھ رہی ہے۔

 

حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا: ہمارے قائد علامہ عارف حسینی نے بھی اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لئے ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کیا تھا اور ہم بھی کر رہے ہیں ۔

 

قابل ذکر ہے کہ پروگرام  کے اختتام پر ملکی سلامتی اور تمام مسلمانوں کی آزادی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬