رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داود آغا یوم آزادی پاکستان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک آواز ہوکر ان کی تمام سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا کہا: جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے، آزادی کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جس کے بدلے میں پاکستان وجود میں آیا۔
داود آغا نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے کہا: آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک آواز ہوکر ان کی تمام سازشوں کو ناکام کریںگے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کریں گے ۔
انہوں نے کہا: پاکستان کو بنانے میں شیعہ اکابرین نواب آف محمود آباد نواب محسن الملک، نواب وقار الملک سمیت نواب منصور علی خان اور دیگر نامور شخصیات نے بےشمار قربانیاں دیں۔