10 August 2016 - 09:38
News ID: 422605
فونت
دہشت گردوں نے بغداد میں دو بم دھماکہ کیا؛
بغداد میں بموں کے دو دھماکوں میں بیس سے بھی زیادہ افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
بم دھماکہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بموں کے دو دھماکوں میں بیس سے بھی زیادہ افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقعے علاقے" البوعیثہ" میں پولیس وین کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

درایں اثنا بغداد کے شمالی علاقے"حیّ العامل" میں ایک مقامی مارکیٹ ہونے والے بم کے ایک شدید دھماکے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس واقعے میں بارہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے کہ جنہیں علاج کے لئے قریبی طبی مرکز میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی رمادی میں چھے مسلح دہشت مارے گئے ہیں۔ الرمادی میں ایک اعلی فوجی عہدیدار کے مطابق مذکورہ دہشت گرد مشرقی رمادی میں دہشت گردی کی کاروائی کے مقصد سے داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی اہلکاروں نےان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس واقعے میں چھے دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں آل سعود حکومت نے دہشت گرد تنظیم کی حمایت کی کھلے عام اعلان بھی کیا ہے مگر کوئی بھی عالمی ادارے اس پر لگام نہیں لگا رہی ہے اور ہفتہ میں کئی بار مظلوموں کو اس دہشت گردی کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬