‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2016 - 09:23
News ID: 422640
فونت
بسلسہ ولادت باسعادت حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام جشن خورشید ولایت پر ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔
جشن خورشید ولایت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بسلسہ ولادت باسعادت حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام جشن خورشید ولایت پر ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ایک سیمینار بعنوان ’’امام علی ابن موسی الرضا (ع) نصاب رسالت کے امین و ترجمان‘‘ منعقد ہوا۔

اس کانفرنس میں ولائی شہر حیدرآباد کے مقتدر علماء کرام اور دانشوروں نے امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب و لطف و مھربانی پر روشنی ڈالی ۔

اس منعقدہ کانفرنس میں خادمان حرم امام رضا (ع) مشہد مقدس ایران سے آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصی طور پر استقبال بھی کیا گیا۔

سیمینار کے آخر میں مومنین کو غلاف حرم امام رضا (ع) کی زیارت بھی کرائی گئی۔

مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و دانشوروں کے علاوہ سیمینار کے مہمان خصوصی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی تھے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد اسلامی پر زور دیا اور کہا : مسلمان آپسی اتحاد سے ہی ترقی کی راہیں طے کرسکتے ہیں اور دشمن کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیمینار کا اہتمام اہل بیت فاؤنڈیشن، تنظیم جعفری، حسینی فاؤنڈیشن اور شیعہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کیا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬