Tags - پیر معصوم نقوی
معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر خدا کے والدین حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ، تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی، زوجہ رسول حضرت خدیجتہ الکبریٰ، خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ(س)، حضرت امام حسنؑ، امام جعفر صادقؑ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقر علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات کو مسمار کرنا آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، جسے کوئی مسلمان معاف نہیں کر سکتا۔
News ID: 436362    Publish Date : 2018/06/23

معصوم نقوی:
جے یو پی نیازی کے سربراہ کا پیغام عید میں کہنا تھا کہ عیدالفطر تو ان کی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالا، ورنہ بھوک پیاس کچھ فائدہ نہیں دیتی، روزہ غربت کی پیاس یاد دلاتا اور حالات کو درست رکھنے کی طرف مائل کرتا ہے۔
News ID: 436279    Publish Date : 2018/06/15

قومی ختم نبوت کانفرنس:
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ داری ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی وفات کے بعد مختلف ۵ افراد نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جبکہ برصغیر میں جھوٹی نبوت کے فتنے کا موجد مرزا غلام احمد قادیانی تھا، جس کیخلاف تمام مکاتب فکر نے جدوجہد کی، اس حوالے سے قائدین اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔
News ID: 431795    Publish Date : 2017/11/13

پیر معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ماضی کی تلخیوں کے باوجود عراق کے عوام بیدار ہو چکے ہیں، جنہوں نے وہاں کے علما کی قیادت میں داعش جیسے نحوست سے نجات حاصل کی ۔
News ID: 430568    Publish Date : 2017/10/28

پیر معصوم نقوی:
مہدی برحق کانفرنس سے خطاب میں اتحاد امت مصطفے کے صدر پیر شفاعت رسول نوری نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اخلاص لائق تحسین ہے، ہم اس اتحاد کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ظالم و مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا جائے۔
News ID: 429373    Publish Date : 2017/08/07

معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف کالعدم تنظیموں کی سرپرستی وفاقی وزیر داخلہ خود کرتے ہیں، جب تک جنرل راحیل شریف آرمی چیف رہے، حکومت بادل نخواستہ ہی سہی نیشنل ایکشن پلان پر کچھ نہ کچھ عملدرآمد کرتی رہی مگر جونہی ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آئے، حکومت نے اپنی پالیسی کو دوبارہ تبدیل کر دیا۔
News ID: 425570    Publish Date : 2017/01/08

جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ:
معصوم نقوی نے کہا : چودھری نثار علی خان تکفیری گروہ اور کالعدم تنظیموں کے سرپرست کے طور پر سامنے آئے ہیں، جنہوں نے کالعدم تنظیم کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ۔
News ID: 424157    Publish Date : 2016/10/30

معصوم نقوی:
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مودی کے پاکستان مخالف بیانات کی گیدڑ بھبھکیوں سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہا: او آئی سی سعودی فرمانروا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔
News ID: 423466    Publish Date : 2016/09/26

پیر معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اہلسنت نے قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا کہا: بنارس سنی کانفرنس کا انعقاد کرکے تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اہلسنت کسی صورت علیحدہ وطن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خدانخواستہ بیرسٹر محمد علی جناح کسی موڑ پر اس مطالبے سے ہٹ بھی گئے تو سنی علما و مشائخ پاکستان بنا کر دم لیں گے۔
News ID: 422646    Publish Date : 2016/08/16

جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ:
سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین پیر معصوم حسین نقوی نے کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شھادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت اسلامی کے اتحاد اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ۔
News ID: 422259    Publish Date : 2016/05/10