‫‫کیٹیگری‬ :
15 June 2018 - 22:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436279
فونت
معصوم نقوی:
جے یو پی نیازی کے سربراہ کا پیغام عید میں کہنا تھا کہ عیدالفطر تو ان کی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالا، ورنہ بھوک پیاس کچھ فائدہ نہیں دیتی، روزہ غربت کی پیاس یاد دلاتا اور حالات کو درست رکھنے کی طرف مائل کرتا ہے۔
 پیر معصوم نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا دراصل عید ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ امیر کے بچے تو عید منائیں اور غریب دیکھتے رہ جائیں، ہمیں اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہیے اور غربت میں پسے افراد کو ڈھونڈ کر ضرورت کی اشیا پہنچانی چاہئیں تاکہ ان کی سفید پوشی کا بھرم رہ جائے اور شرعی تقاضا بھی پورا ہو جائے۔ ورنہ روز محشر اللہ تعالیٰ کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ عید پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر تو ان کی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالا، ورنہ بھوک پیاس کچھ فائدہ نہیں دیتی، روزہ غربت کی پیاس یاد دلاتا اور حالات کو درست رکھنے کی طرف مائل کرتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬