‫‫کیٹیگری‬ :
15 June 2018 - 22:12
News ID: 436280
فونت
علامہ نیاز نقوی:
جامعہ المنتظر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے علاوہ کوئی کتاب مستند تسلیم نہیں کی جا سکتی، کسی کتاب کا حوالہ دینے کیلئے محققین اور علماء سے تصدیق کروالی جائے، کچھ عرصے سے بغیر تحقیق سازش کے تحت دینی عقائد کو مسخ کرکے سٹیج پر پیش کیا جا رہا ہے اور دلیل دی جاتی ہے کہ فلاں کتاب میں لکھا ہے، ایسی جہالت کا عوام کو نوٹس لینا چاہیے۔
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ قرآن مجید کے علاوہ کوئی کتاب مستند تسلیم نہیں کی جا سکتی، کسی کتاب کا حوالہ دینے کیلئے محققین اور علماء سے تصدیق کروالی جائے، کچھ عرصے سے بغیر تحقیق سازش کے تحت دینی عقائد کو مسخ کرکے سٹیج پر پیش کیا جا رہا ہے اور دلیل دی جاتی ہے کہ فلاں کتاب میں لکھا ہے، ایسی جہالت کا عوام کو نوٹس لینا چاہیے، صرف قرآن مجید ہی مستند کتاب ہے، باقی تمام کتابوں میں نقائص موجود ہیں اور جعلی احادیث اور روایات بھی درج ہیں، جنہیں عقائد بنا کر پیش نہیں کیا جاسکتا۔

علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعتہ الوداع میں علامہ نیاز نقوی نے رمضان المبارک کے اختتام پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے احتیاطی کی بنیاد پر دانستہ یا نادانستہ عقائد اسلام کو مسخ کرکے پیش کرنیوالا کفر اور ارتداد کا مرتکب ہو جاتا ہے، ذاکرین اور خطبا ایسی کتابوں سے حوالے اور واقعات بیان کرنے سے پہلے علما سے رہنمائی حاصل کر لیا کریں، یہ کہنا کہ فلاں کتاب میں لکھا ہے، کافی نہیں، کیونکہ کافر اور مشرک جہنم میں اس لئے جائیں گے کہ وہ باطل عقائد رکھتے ہیں، وہ توبہ کرلیں ان کی معافی ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی مسلمان مشرکانہ نظریات رکھے تو مرتد ہوگا اور اس کی بیوی بھی اس پر حرام ہو جاتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬