سعودی اتحادی فوج کے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی اور زمینی حملے دوسرے روز بھی جاری رہے جس میں ۴۰ افراد شہید ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز سے الحدیدہ شہر میں جاری سعودی جارحیت کے دوران 30 یمنی شہید جبکہ 9 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بحریہ کا ایک افسر بھی شامل ہے۔ ہلاکتیں بارودی سرنگوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر اتحادیوں کی ایک جنگی کشتی کو 2 میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یمن میں عدن بندرگاہ پر قبضے کے بعد سعودی فوجی اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر بھی قبضہ جمانے کے مقصد سے فضائی اور سمندری حملوں کا آغاز کیا ہے تاہم یمنی فوج نے ان کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے