13 June 2018 - 18:29
News ID: 436272
فونت
ہندوستان میں رسگرم ہندوانتہا پسند تنظیم وشواہندو پریشد کے ایک گروہ کی جانب سے تاج محل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی اور تاج محل کے مغربی دروازہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
تاج محل

رسا نیوز ایجنسی کی ہندوستانی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں رسگرم ہندوانتہا پسند تنظیم وشواہندو پریشد کے ایک گروہ کی جانب سے تاج محل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی اور تاج محل کے مغربی دروازہ  کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ آرکیالوجیکل سروے انڈیا (اے ایس ائی) کی جانب سے تاج محل کے لیے کی جانے والی ایک تعمیر سے 400 سال پرانے شیو مندر کا راستہ بند ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وی ایچ پی کے کارکنان نے ہتھوڑے اور لوہے کی سلاخیں ہاتھوں میں لیے تاج محل کے مغربی داخلی راستے پر موجود بسائی گیٹ پر توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے اے ایس آئی کی جانب سے نصب کردہ گھومنے والا دروازہ اکھاڑ پھینکا، اس دوران وہ شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، جبکہ پولیس نے انہیں آگاہ بھی کیا کہ بسائی گیٹ سے سدہیشور مہادیو مندر جانے کے لیے متبادل راستہ موجود ہے، لیکن مشتعل افراد اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئے۔

ادھر اے ایس آئی نے توڑ پھوڑ کرنے والے وشوا ہندو پریشد کے 5 افراد سمیت معاونت فراہم کرنے والے 20 سے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، جس کے مطابق مشتعل افراد نے سرکاری اہلکاروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور پبلک پراپرٹی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاج محل کی حفاظتی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو مزید توڑ پھوڑ کرنے سے روک دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

   

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬