13 June 2018 - 15:01
News ID: 436265
فونت
یمن کے صوبہ الحدیدہ میں انصار اللہ نے سعودی عرب اتحاد کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا ہے جبکہ علاقہ میں موجود دوسری کشتی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔
جنگي کشتی

رسا نیوز ایجنسی کی النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ الحدیدہ میں انصار اللہ نے سعودی عرب اتحاد کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا ہے جبکہ علاقہ میں موجود دوسری کشتی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ساحل کے قریب متحدہ عرب امارات کی دو کشتیوں نے جنگی وسائل اور فوج کو اتارنے کی کوشش کی جسے یمن کی تنظیم انصار اللہ کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا اور غلیفقہ علاقہ میں دشمن کی ایک کشتی کو تباہ کردیا۔

جبکہ دوسری کشتی جزیرہ زافر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ انقلاب یمن کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ کہ دشمن کی کشتی الحدیدہ کے ساحل کے قریب جل رہی ہے اور اس سے دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬