‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2018 - 15:13
News ID: 436267
فونت
شوال ۱۴۳۹ ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ۲۹ رمضان المبارک ۱۴۳۹ ہجری (۱۴ جون ۲۰۱۸) کو کراچی میں ہوگا۔
روئت ہلال عید

رسا نیوز ایجنسی کی ڈان نیوز سے رپورٹ کے مطابق، وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی شام کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے لیے کمیٹی کی صدارت چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومت اور وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے دفتر میں ہوں گے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عوام الناس چاند کی رویت کی شہادت ان نمبروں (99261413-021، 99261414-021، 9285203-0300) پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو چاند کی رویت کی صورت میں 15 جون بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی تاہم چاند کی رویت نہ ہوئی تو عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات سمیت چاند کے حوالے سے مشاہدہ کرنے والے دیگر اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کے روز پاکستان میں چاند کی رویت ممکن نہیں اور عیدالفطر بروز ہفتہ ہوگی۔

زرایع کے مطابق سعودی عرب، کویت اور ایران میں ماہرین نے جمعے کو عید کی پیشنگویی کی ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا آغاز 17 مئی 2018 بروز جمعرات سے ہوا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬