01 August 2016 - 23:09
News ID: 422573
فونت
شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اھتمام،
شیعہ علما کونسل پاکستان نے ۵ اگست کو سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان شھید سید عارف حسین حسینی کی ۲۸ ویں برسی منائے جانے کی خبر دی ۔
شھید سید عارف حسین حسینی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اھتمام سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شھید سید عارف حسین حسینی کی 28 ویں برسی کا پروگرام 5 اگست کو منعقد کیا جائے گا ۔

 

 

اس موقع پر مختلف شھروں میں سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

 

سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شھید سید عارف حسین حسینی 25 نومبر 1946ء کو پیدا ہوئے اور علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی سن 1983ء میں وفات کے بعد آپ کو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا جو اپنی شہادت تک اس منصب پر فائز رہے ۔

 

5 اگست 1988ء کی صبح جب آپ جامعہ معارف الاسلامیہ پشاور میں واقع مسجد سے واپس آ رہے تھے تو سفاک کرائے کے قاتل جمیل کی گولیوں کا نشانہ بنا دئے گئے ۔

 

حجت الاسلام والمسلمین شھید سید عارف حسین حسینی کو افغانستان بارڈر کیساتھ واقع کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار سے چند کلو میٹر دور آبائی گاوں پیواڑ میں دفن کیا گیا۔ جہاں ان کے مزار اقدس پر عقیدت مندوں کی آمدورفت سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے اور یہاں ہر سال 5 اگست کو ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد ہوتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬