رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ ریاض شاہ نے دربار بھیرہ شریف میں پیر فضل الرحمان قادری کے عروس کے تقریب میں عالم اسلام کو امریکی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے کی دعوت دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قیام امن کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، صوفیاء کی تعلیمات سے امن، محبت، اخوت اور رواداری کا درس ملتا ہے کہا: ملک کو لبرل ازم نہیں صوفی ازم کی ضرورت ہے، صوفی ازم ڈھول ڈھمکے اور ناچ گانے کا نام نہیں بلکہ شریعت کی پابندی کا نام ہے، صوفیاء کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں ۔
ریاض شاہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلم حکمران، امریکہ اور مغرب کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں، امریکہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت مسلم ممالک کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مشرق وسطی یہودی سازشوں کا شکار ہے کہا: شام کہ عالمی طاقتوں نے میدان جنگ بنا لیا ہے، مسلم ممالک کی باہمی لڑائی کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے۔