‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2016 - 23:37
News ID: 422591
فونت
شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی ؛
شیعیان پاکستان کے قائد اور پاکستان میں امام خمینی (رح) کے نمائندے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اٹھائیسویں برسی اتوار کو منائی گئی۔
شہید قائد عارف حسین الحسینی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑا جتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی۔

اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیب نے شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اس نظریہ کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تاکید کی۔

اس کانفرنس میں بیان کیا گیا : علامہ عارف حسین الحسینی اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کی برسی کے اجتماع میں شریک لوگوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ عارف حسین الحسینی کو پانچ اگست انیس اٹھاسی کو پیشاور کے قریب واقع مدرسہ علمیہ دارالمعارف میں اس وقت گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا جب وہ نماز صبح کی ادائیگی کی تیاری کر رہے تھے۔ انہیں ان کے آبائی علاقے پیواڑ میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

علامہ شہید فقط شیعہ قوم نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے خداوند عالم کی طرف سے تحفہ کی صورت میں پیش کی گئی تھی تاکہ انسانیت اس عظیم انسان سے درس بندگی و زندگی حاصل کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬