‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2016 - 22:49
News ID: 422603
فونت
ایران اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات میں؛
ایران اور روس کے صدور نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
پوتین و حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سہ ملکی اجلاس کے موقع پر ایران اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات ہوئی اس ملاقات میں صدر حسن روحانی اور صدر ولادیمیر پوتن نے تہران ماسکو تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر روس کے صدر نے اس ملاقات میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ،خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ کیا دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون  پر اتفاق کرتے ہوئے النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظيم قراردیا ہے۔

روسی صدر نے کہا : النصرہ فرنٹ دہشت گرد تنظیم ہے نام بدلنے سے کوئي فرق نہیں پڑتا ، کیونکہ فتح الشام کے افرادبھی  وہی دہشت گرد ہیں۔

پوتین نے رواں سال موسم خزاں میں اپنے دورہ تہران کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا : ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں پرعزم ہے۔

انہوں نے بیان کیا : روس اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور ہمارے تعلقات کا مستقبل پوری طرح تابناک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس ملاقات میں کہا : تہران ماسکو کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دین کا خير مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ حاصل ہوا ہے ۔

صدر روحانی نے باکو میں روس ، ایران اور آذربائیجان  کے درمیان  سہ فریقی سربراہی اجلاس کو باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم قراردیتے ہوئے کہا : باکو اجلاس خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے اور باہمی تعلقات کے فروغ  کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر حسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پنہچے تھے جہاں صدر الہام علی اوف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا تھا۔ ایران اور آذربائیجان کے صدور نے اپنی ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ اور تہران باکو تجارتی اور اقتصادی لین دین کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬