‫‫کیٹیگری‬ :
18 August 2016 - 18:29
News ID: 422680
فونت
ایران کے حج و زیارت ادارے کے سربراہ نے خبر دی؛
ایران کے حج و زیارت ادارہ کے سربراہ نے بیان کیا : منا کے شیعہ و اہل سنت شہدا کے اہل خانہ سے ہم لوگوں کی جو ملاقات ہوتی تھی اس میں ان لوگوں کی طرف سے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی مسلسل درخواست کی جاتی رہی ہے جس کی بنا پر ہم لوگوں نے اس سلسلہ میں اقدام کیا اور جواب بھی مثبت حاصل ہوا ۔
سعید اوحدی


رسا نیوز ایجنسی کے آمل شہر کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حج و زیارت ادارے کے سربراہ سعید اوحدی نے آج شب آمل شہر میں پریس رپورٹروں کے درمیان بیان کیا : سعودی عرب کی طرف سے جو تخریبی امور انجام پائے ہیں جس کی وجہ سے اس سال ہم لوگ حج کے فرائض انجام نہیں دے پائے نگے لیکن حج و زیادت ادارے کی بنادی زمہ داری فریضہ حج کی ادائے گی کے سلسلہ میں ضروری امور کو انجام دینے کی کوشش کرنا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اپنی تمام طاقت و کوشش اس کام میں لگا دینگے کہ اس سال حج کے کوٹے کو محفوظ کریں اور آئندہ سال ایرانی حجاج کو حج کی ادائے گی میں مشغول دیکھیں ۔

سعید اوحدی نے بیان کیا : اس وقت سعودی عرب سے ہم لوگوں کا سیاسی رابطہ قطع ہوا ہے اور خاص معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن حج ایک شرعی حق ہے کہ خداوند عالم نے دنیا کے تمام گوشہ و کنار کے تمام مسلمانوں کے لئے فرض قرار دیا ہے ۔

ایران کے حج و زیارت ادارہ کے سربراہ نے بیان کیا : تمام مسلمانوں کا مسلم حق ہے کہ وہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شہر کی زیارت کریں اور خانہ خدا کی زیادت کو جائیں اور امید کی جا رہی ہے کہ مختلف طریقہ سے کوشش کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب اپنے رویہ و پالیسی میں تبدیلی کرے ۔

سعید اوحدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حج واجب ہمارا شرعی حق ہے اور سب لوگوں کو اس سلسلہ میں کوشش کرنی چاہیئے تا کہ اس فریضہ کو انجام دینے کے راستہ ہموار ہوں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬