‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2016 - 18:31
News ID: 422763
فونت
آیت اللہ احمد جنتی:
آیت اللہ احمد جنتی نے کہا : آج امت اسلامیہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمنوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔
آیت اللہ احمد جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے تہران میں حزب اللہ کے جوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا : حزب اللہ لبنان غاصب صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے دائرے کے پھیلنے اور علاقے میں امریکی مقاصد کی تکمیل کی راہ میں ایک مضبوط رکاوٹ ہے ۔

مجلس خبرگان کونسل کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج حزب اللہ  علاقے میں ایک ایسی طاقت میں تبدیل ہوچکی ہے کہ جس سے امریکا اور صیہونی حکومت پر لرزہ طاری ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : پہلے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل کی فوجی طاقت ناقابل شکست ہے اور اسلامی ممالک اسرائیل کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن حزب اللہ لبنان نے فوجی اور سیاسی دونوں میدانوں میں اسرائیل کو شکست دی ہے ۔

آیت اللہ احمد جنتی نے کہا : آج امت اسلامیہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمنوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬