‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2016 - 19:31
News ID: 422768
فونت
اسلامی تحریک پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : گلگت بلتستان کے آئینی تحفظ کےلے ہماری جدوجہد جاری ہے اور اس جدوجہد کو ہم بھر قوت کے ساتھ منظم طور پر آگے بڑھائیں گے ۔
اسلامی تحریک پاکستان :

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ پریس اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا اجلاس اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کے نائب صدر حجت الاسلام عارف حسین واحدی سمیت پنجاب  ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران نے بھرپورشرکت کی ۔

اس اجلاس کے آغاز میں قائدین ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید محمد دہلوی، حجت الاسلام سید مفتی جعفر حسین اور شہید قائد حجت الاسلام سید عارف حسین الحسینی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام ممبران کی کثرت رائے سے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

اس اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل نے آئندہ انتخاب ۲۰۱۸ء میں بھرپور طریقے حصہ لینے کا فیصلہ کیا اورسابقہ اجلاس مرکزی سیاسی سیل کے فیصلہ جات کی توثیق کی اجلاس میں طے ہوا کہ صوبوں میں بھی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ سیاسی عمل کوآگے بڑھایا جائے گا۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مثبت سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط بڑھانے سمیت انتخابی حلقوں کا جائزہ لے کر جماعت کے مضبوط امید واران کا تعین کر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے اور سیاسی عمل کو بڑھاتے ہوئے ووٹرز کا اندراج اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے یونٹس سطح تک کارکنان کو فعال کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کی طرح ملک کے دیگرقومی و صوبائی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : ہم ملک میں موجودہ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اسلامی تحریک پاکستان کسی قسم کے منفی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی جس سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم نے ہمیشہ پاکستان میں بھرپور مثبت سیاسی کردار ادا کیا اور اس ملک کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں ہیں ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : قانون کی حکمرانی و بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف ملک میں جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے ۔

انہوں نے تاکید کی : ریاستی ادارے و حکمران توازن کی ظالمانہ پالیسی ترک کردیں اور ملکی مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں اس کا رخ توازن پالیسی کے تحت تبلیغی مجالس و جلوس کی طرف موڑنا آئین و قانون سے مغائر ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : ریاست کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا ۔ شہری آزادیوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی قدغن اور محدودیت ہمارے لئے قابل قبول نہیں ملک میں تبلیغی پروگرام کے خلاف قائم بے بنیاد مقدمات فوری ختم کیے جائیں اورکوئٹہ تفتان بارڈر پر زائرین کی آمد و رفت کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬