رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ریو المپکس کے مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ایرانی ایتهلٹس اور دیگر کهلاڑیوں اور ایرانی وفد کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا : اولمپکس مقابلوں میں آپ لوگوں کی اعلی کارکردگی نے قوم کے دل کو خوش کیا ہے۔
انہوں نے ایرانی کهیلاڑیوں کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے فرمایا : ان دلیر کهیلاڑیوں جن کے ساته مقابلوں میں ناانصافی ہوئی، خاتون ایرانی کهیلاڑی جنهوں نے حجاب اور ایرانی تہذیب کے ساته مقابلوں میں شرکت کی اور کهیل وفد کے لئے اینتهک کوششیں کرنے والے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے عالمی مقابلوں میں ایران کی باپردہ خواتین کھلاڑیوں کے پردے کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی خواتین نے حجاب کے ساتھ ایران کے کھیل قافلہ کی عزت اور عظمت کو دوچنداں بنادیا۔
انہوں نے فرمایا: ہمارے بعض پہلوانوں کے حق میں ناانصافی کی گئی لیکن انھوں نے اپنے آنسوؤں کے ساتھ احتجاج کیا۔
رہبر معظم نے فرمایا: میں میڈل حاصل کرنے والوں ، میڈل حاصل نہ کرنے والوں اور ناانصافی کا شکار تمام پہلوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔