‫‫کیٹیگری‬ :
25 August 2016 - 22:24
News ID: 422832
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام؛
تصور کربلائی نے بیان کیا : مفتی جعفر حسین ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ جہد مسلسل اور ایک تحریک کا نام ہے ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی ۳۳ ویں برسی ۲۷ اگست کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ برسی کی مناسبت سے مختلف تقاریب ہوں گی اور قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی ۳۳ ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر سکاؤٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔

امامیہ چیف سکاؤٹ تصور کربلائی نے لاہور میں سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی ملک و قوم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کی بینظیر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امسال بھی امامیہ سکاؤٹس ہفتہ (۲۷اگست) کو ان کی برسی کے روز ان کے مزار پر حاضری و سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

اس موقع پر سینیئر مرکزی رہنماء مفتی جعفر حسین کی خدمات پر خصوصی گفتگو کریں گے۔

تصور کربلائی نے بیان کیا : مفتی جعفر حسین ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ جہد مسلسل اور ایک تحریک کا نام ہے، ان کے افکار و نظریات پر آج بھی ملت جعفریہ کاربند ہے۔

مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے اور ان کی یاد آوری کیلئے ان کے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬